۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دورہ نھج البلاغہ

حوزہ / افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے اراکین افکار اسلامی کے دورہ نھج البلاغہ کے سلسلہ میں پانچویں نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے 14 مئی 2022ء بروز ہفته کو اراکین افکار اسلامی کے دورہ نھج البلاغہ کے سلسلہ میں پانچویں نشست کا انعقاد ہوا۔ جس میں شریک علماء کرام نے انتہائی احسن اور مفصل انداز میں مختلف شروحات سے استفادہ کرتے ہوئے خطبات نھج البلاغه سے تقسیم شدہ متون کی تفسیر پیش کی۔

اس نشست میں سرپرست افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی صاحب نے انگلینڈ سے آن لائن شرکت کی اور آخر میں شرکاء کو مخاطب ہوتے ہوئے دروسِ نہج البلاغہ اور دورہ جات کے سلسلہ کو سراہا اور کہا: کلامِ امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت بہت بڑا افتخار ہے۔ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ اپنی تبلیغ کے دوران نہج البلاغہ سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ معاشرہ کو نہج البلاغہ اور اس کے معارف سے آشنا کرایا جا سکے۔

نشست کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی اور سرپرست افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی صاحب کے والدین و بقیہ مرحومین سمیت حاضرین کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے سورہ یسین کی تلاوت کی گئی اور پھر سفرہ کا اہتمام کیا گیا۔

اسی سلسله میں دورہ نھج البلاغه کی اگلی نشست ان شاءاللہ 28 شوال بمطابق 30 مئی 2022ء کو منعقد ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .